جنرل نیوز

عمران شہزاد صدرٹاؤن اقلیتی سیل بی آرایس پارٹی روبہ صحت  سابق اربن ایم ایل اے نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا نے عیادت کی

عمران شہزاد صدرٹاؤن اقلیتی سیل بی آرایس پارٹی روبہ صحت

سابق اربن ایم ایل اے نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا نے عیادت کی

 

نظام آباد:22/ اپریل (اردو لیکس) شہر نظام آباد کی مشہور و معروف شخصیت صدر ٹاؤن اقلیتی سیل بی آرایس پارٹی جناب عمران شہزاد کو گذشتہ دنوں قلب پر حملہ کے باعث حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کیا گیا تھا اللہ کے فضل و کرم سے وہ صحت یابی کے بعد اپنی رہائش گاہ حبیب نگر منتقل ہوگئے۔ ان کی نظام آباد آمد پر ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور بہی خواہوں کی ایک کثیر تعداد نے عمران شہزاد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔

 

آج شام سابق ایم ایل اے نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے بی آرایس پارٹی قائدین کے ہمراہ عمران شہزاد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور جلد عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعاء کی۔ اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

۔انہوں نے اس موقع پر بیگالہ گنیش گپتا نے ان کے افراد خاندان سے صحت سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر صدر ضلع اقلیتی سیل بی آرایس پارٹی نوید اقبال، سجیت سنگھ ٹھاکر سینئر بی آرایس قائد و دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button