تلنگانہ

تلنگانہ میں 7 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے اور ترقیاں – شاہنواز قاسم ملٹی زون-2 کے آئی جی مقرر

تلنگانہ حکومت نے 7 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے شیکھا گوئل کو محکمہ داخلہ کی پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے،

 

جبکہ ڈی ایس چوہان کو ویجیلنس کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ شاہنواز قاسم کو ملٹی زون-2 کا آئی جی مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس پرسنل آئی جی کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہ۔اسی طرح ترون جوشی کو فیوچر سٹی کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے

 

جبکہ اویناش موہنتی کو ڈرگس کنٹرول کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں اے سی بی ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ بی سمتی کو ملکاجگری کا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آئی جی کارتیکیہ کو ایس آئی بی آئی جی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button