جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک خاندان کی‌اجتماعی‌خودکشی

حیدرآباد: شہر کے چندا نگر علاقہ میں ایک خاندان نے خودکشی کرلی۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی، دو بچے‌شامل‌ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے ان‌کے مکان کا دروازہ بند تھا۔ آج صبح گھر سے آنے والی بدبو کی وجہ سے مقامی لوگوں نے جا کر دروازہ کھٹکھٹایا۔ دروازہ نہ کھلنے پر وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ گھر میں ناگاراجو اس‌کی‌بیوی سجاتا کے ساتھ ان کے بچوں رمیہ شری اور ٹلو کی نعشیں  پڑی ہوئی تھیں۔ ایسا لگتا ہے کہ خودکشی کی وجہ خاندانی جھگڑا ہے۔ مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button