مبارکباد

جناب ظفر جاوید نظام کلب حیدرآباد کے صدر منتخب

حیدرآباد/17 اکٹوبر، ( اردولیکس) حیدرآباد کے قدیم اور مشہور کلب نظام کلب کمیٹی کے انتخابات میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سلطان العلوم تعلیمی اداروں کے سیکریٹری جناب ظفر جاوید صدر کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔

صدرکے انتخاب کیلئے اتوار کو پولنگ  کا انعقاد عمل میں آیا جس میں جناب ظفر جاوید نظام کلب صدر کی حیثیت سے منتخب ہوگئے۔ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے مسٹر اجئے ریڈی و دیگر ایگزیکیٹو ارکان کی حیثیت سے ڈاکٹر ونجا اودئے، راکیش منکوڑ اور راجیشور ریڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ جناب ظفر جاوید کے مخالف امیدوار پی منوہر ریڈی کو 1054 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ظفر جاوید 1206 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button