جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ملاوٹ شدہ کیک کی تیاری کا پردہ فاش۔ بیکری میں گندگی کا ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: شہر کے علاقہ نظام پیٹ میں ٹاسک فورس پولیس نے مخصوص اطلاع کی بنیاد پر بالاجی بیکری پر چھاپہ مارا۔ ٹاسک فورس پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ یہ بیکری بغیر اجازت کے چلائی جارہی ہے اور یہاں ملاوٹ شدہ کیمیکل سے کیک بنا کر فروخت کئےجارہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں صاف صفائی کے بھی مناسب انتظامات نہیں تھے۔ ایسا نہیں ہے کہ شہر کی تمام بیکریوں میں گندگی ہے لیکن بعض افراد اپنے شخصی فایدہ کیلیے اس طرح کی حرکتیں کررہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ ملاوٹ شدہ آیسکریم، ادرک لہسن کے پیسٹ اور چاکلیٹس کی تیاری کے بعد اب کیک کی تیاری کا ریاکٹ بے نقاب ہوا ہے۔ شہریوں کا متعلقہ حکام اور پولیس سے مطالبہ ہے کہ عوام کی جان و مال سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button