جرائم و حادثات

بندوق سے خاندان پرفائرنگ کی کوشش۔ تلنگانہ کے سرسلہ میں واقعہ

سرسلہ: ایک شخص نے بندوق سے اپنے خاندان پرفائرنگ کی کوشش کی جس سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ سرسلہ کے کونا راوپیٹ میں پیش آیا۔ بوسائی پیٹ سے تعلق رکھنے والے ہنومنتھو کا اپنے خاندان والوں سے جھگڑا ہوگیا۔ برہم ہنومان نے اپنی بندوق نکالی اور گولی چلانے کی کوشش کی جس اس کے ارکان خاندان خوف کے عالم میں جان بچانے کیلئے گھرسے بھاگ کرباہرآگئے۔ ہنومان ماضی میں جن شکتی کے ہمدرد کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button