مبارکباد

عادل آباد میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور اقلیتی قائدین کی جانب سے اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے نو منتخب ذمہ داران کی تہنیت

عادل آباد ۔ عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے تلنگانہ اُردو ورکنگ جر نلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کی نو منتخب کمیٹی کو تہنیت پیش کی۔منگل کی شام عادل آباد شہر مستقر میں اعتماد ڈیلی نیوز کے دفتر میں منعقد ایک تقریب میں عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی کے سینئر قائد و ریاستی اقلیتی جنرل سکریٹری و صدر اُردو بھون عادل آباد محمد اطہر اللہ، میونسپل کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد نے تلنگانہ اُردو ور کنگ جر نلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کے نو منتخب صدر محمد شاہد احمد توکل، نائب صدر محمد آصف الدین، جنرل سیکریٹری حافظ خضر احمد یافعی، سیکریٹری محمد محسن، سیکریٹری محمد اشفاق،خازن شیخ عصمت علی، آرگنائزر سیکریٹری عمیم شریف کو شال پوشی اور گلُ پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔اور نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا ۔صدر محمد شاہد احمد توکل شاہد احمد اور دیگر عہدیداران نےعادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور دیگر   کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button