جنرل نیوز

میدک کے مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم للبنین وللبنات نیو ماڈل اسکول میں 12 مارچ کو جلسہ سالانہ تکمیل ِ حفظ ِ قرآن وتکمیل ِ بخاری شریف

میدک11مارچ(اردو لیکس نیوز/ابو فیضان میدک)میدک ٹاؤن کے محلہ رحیم آباد (نرس کھیڈہ )میں واقع مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم للبنین وللبنات نیو ماڈل اسکول میں جلسہ سالانہ تکمیل ِ حفظ ِ قرآن وتکمیل ِ بخاری شریف جاریہ ماہ کی 12 تاریخ بروز اتوار بوقت صبح 10:00تا نمازِ ظہر منعقد کیا جارہا ہے۔یہ بات ناظم مدرسہ الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ نے بتائی ۔

 

 

۔انہوں نے مزید کہاکہ اس جلسہ میں حضرت مولانا محمد عتیق احمد قاسمیؔ،ناظم مدرسہ جامعہ گلشن خیر النساء ظہیر آباد کا خصوصی خطاب ہوگا۔ علاوہ ازیں مقامی علمائے کرام حضرت مولانا محمد شعیب احمد قاسمیؔ،استاذ ِ حدیث مدرسہ مدینتہ العلوم،مفتی محمد عبید الرحمن حسامی،استاذ تفسیر کا بھی خطاب ہوگا۔حافظ سید شفیع اللہ حسینی کی قرات اور حافظ محمد ایاز سلمہ کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔مولانا میر عابد اللہ ندویؔ نظامت کے فرائض انجام دئینگے۔

 

جبکہ مولانامحمد جاوید علی حسامیؔ جلسہ کی نگرانی کرئینگے۔خواتین کےلئے پردہ کا معقول نظم رہیگا۔تمام احباب سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس سال مدرسہ سے 5 لڑکیاں عالمیت بھی تکمیل کر رہی ہیں۔اور 5 لڑکے اور 2 لڑکیاں تکمیلِ حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button