جنرل نیوز

کانگریس مینی فیسٹو کمیٹی چیرمین سریدھر بابو کو مرزا افضل بیگ تیجان کی یادداشت 

مسلمانوں کو سیاسی سماجی تعلیمی اور معاشی ترقی کو کانگریس انتخابی منشور میں شامل کیا جائے 

نظام آباد:3/اکٹوبر (اردو لکیس) مینی فیسٹو کمیٹی کانگریس پارٹی چیرمین سریدھر بابو کی نظام آباد کانگریس بھون آمد پر سینئر سٹیزنس ویلفر کمیٹی جنرل سکریٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے مسلمانوں کو تمام شعبہ حیات میں آبادی کے تناسب سے بھرپور نمائندگی دینے تعلیمی معاشی، سماجی اور سیاسی سطح پر سچر کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنے اور رنگاناتھ مشرا کمیشن، سدھیر کمیشن، تلنگانہ بی سی کمیشن کی سفارشات و رپورٹ پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا

 

اور کہاکہ مسلمانوں کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے ہر ایک خاندان کو (5) لاکھ روپئے کی امداد دینے۔ آئمہ و موذنین کو ہرماہ پابندی سے فی کس (5) ہزار روپئے مشاہرہ ادا کرنے، تمام عباد ت گاہوں کو مکمل طورپر مفت برقی کی سربراہی ، تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کو کمشنریٹ کا درجہ دینے اور عدالتی اختیارات، تلنگانہ کے تمام (33) ضلعوں کیلئے مستقل وقف انسپکٹرس کا تقرر کرنے کے ساتھ ساتھ وقف بورڈ میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے، دیہی علاقوں میں مسلمانوں کے قبرستان کیلئے اراضی مختص کرنے اور حفاظت کیلئے کمپاؤنڈ وال تعمیر کرنے، اور ہر منڈل میں مسلمانوں کیلئے کمیونٹی ہالس تعمیر کرنے کے علاوہ تلنگانہ ریاست میں سی اے اے، ین آر سی پر عمل نہ کرنے پر مشتمل تحریری طورپر یادداشت پیش کی جس پر مینی فیسٹو کمیٹی چیرمین سریدھر بابو نے کہاکہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کی ضروریات کی تکمیل اور انھیں درکار رعایتیں و سہولتوں کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے۔

 

علاؤہ ازیں کانگریس قائد سید قیصر، سابقہ کارپوریٹر یم اے مقیت، سٹی صدر کانگریس کیشو وینو اور دوسروں نے بھی کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل کرنے کیلئے تجاویز پیش کی۔ اس موقع پر سابقہ وزیر سدرشن ریڈی، پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان، جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر، سکریٹری نگیش ریڈی، سابقہ یم ایل سی،ڈاکٹر بھوپت ریڈی، ارکلہ نرسا ریڈی، کانگریس قائدین انیل، سید نجیب علی ایڈوکٹ، جاوید اکرم، مسعود احمد اعجاز، نرالا رتناکر، بھکتا وتسلم نائیڈو دلی، محمد احمد، زاہد بن حمدان، اسد بن حمدان،عبید بن حمدان، دیاکر گوڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button