جرائم و حادثات

بیوی نے شرابی شوہر کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں شوہر کی ہراسانی سے تنگ ا کر ایک بیوی نے اس کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ میاں پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست آسام سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ علی حسین لشکر اپنی بیوی رخسانہ بیگم

 

اور تین بچوں کے ساتھ حفیظ پیٹ،پریم نگر بی بلاک میں مقیم تھا، وہ تعمیراتی مزدور بتایا گیا ہے۔ شوہر شراب کا عادی ہو گیا تھا اور وہ بیوی کو حالت نشہ میں ہراساں کیا کرتا تھا 19 اگست کو شوہر حالت نشہ میں گھر پہنچا اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد برہم بیوی نے اپنے شوہر پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا اور اوڑھنی سے اس کا گلا گھونٹ دیا جس کے نتیجے میں شوہر کی طبیعت بگڑ گئی۔ خاتون نے شوہر کی طبیعت بگڑنے پر اسے ڈاکٹر کو بھی نہیں دکھایا اور کسی کو اطلاع نہیں دی کل شوہر کی موت ہو گئی۔

 

شوہر کی موت کے بعد پڑوسیوں کو اس بات کا علم ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے مقام واقعہ پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا اور بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button