ویسٹرن ہاسپٹل کا “میگا ہلتھ کیمپ” کا بازار گھاٹ علاقے میں کامیاب انعقاد۔ سیکڑوں مقامی افراد مستفید

کے این واصف
ویسٹرن ہاسپٹل نے ضرورتمندون تک طبی خدمات بہم پہنچانے کے اپنے پروگرام کے تحت اتوار کے روز شہر کے گنجان آباد علاقے بازار (عاشورخانہ) میں ایک اور فری میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔
جس سے محلّہ بازارگھات کے سینکڑون افراد نے مختلف شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ اس کامیاب میڈیکل کیمپ کی انتظامات کی نگرانی سابق کارپوریٹر ریڈہلز ڈویژن جناب محمد عارف رضوان نے کی۔
کمیونٹی سروس کے جذبہ کے تحت منعقد اس کیمپ میں ویسٹرن کرشنا ہاسپٹل لکڑی کا پل (ریڈہلز روڈ) کے جن ڈاکٹرز نے اپنی خدمات پیش کیں ان میں ڈاکٹر جی۔ مصطفٰی فیصل نیورو سرجن، ڈاکٹر ضمیر آرتھوپیکٹ سرجن، ڈاکٹر رقیب طبیب عام، ڈاکٹر نائلہ ماہر امراض نسواں اور ڈاکٹر سید شاہ علی حسینی طبیب عام شامل تھے۔
ویسٹرن ہاسپٹل انتظامیہ نے اپنے ڈاکٹرز کی ٹیم، علاقے کے سماجی کارکنان اور اہلِ محلّہ کے تعاون کی ستائش کی۔




