نیشنل

ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس جانے والی نوجوان لڑکی علاج کے دوران فوت

حیدراباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کے دوواڑہ ریلوے اسٹیشن میں ٹرین اورریلوے پلاٹ فارم کے درمیان پھنس جانے والی لڑکی کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ اناورم سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ششی کلا دوواڑہ کے ایک کالج میں ایم سی سے سال اول میں زیرتعلیم تھی ۔ وہ روز کی طرح حسب معمول چہارشنبہ کو ٹرین کے ذریعہ دوواڑہ پہنچی تھی ۔ ٹرین سے اترنے کے دوران حادثاتی طورپرطالبہ ٹرین سے نیچے گرپڑی وہ پلاٹ فارم اورٹرین کے درمیان پھنس گئی تھی۔ طالبہ ڈیڑھ گھنٹے تک پھنسی رہی اوردرد سے تڑپ رہی تھی۔ اس دوران ریلوے کے ریسکیو عملہ نے زائد از دیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پلاٹ فارم کے کچھ حصہ کو توڑکرطالبہ کو بہ حفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ لڑکی کو علاج کیلئے  ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ششی کلا کو بچانے کی کافی کوشش کی۔ لیکن وہ بچ نہیں سکی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس جانے سے اس کے اندرونی اعضا بشمول گردے اور پیشاب کی نالی متاثر ہوگئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button