تلنگانہ

تلنگانہ راشٹر یہ سمیتی کا نام بھارت راشٹریہ سمیتی میں تبدیل _ مرکزی الیکشن کمیشن کی منظوری

 

نی دہلی 8 ڈسمبر (اردو لیکس ) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے نام کو مرکزی الیکشن کمیشن نے بھارت راشٹریہ سمیتی کے نام کو منظوری دینے کے احکاماتِ جاری کئے ہیں ٹی آر ایس کے نام کو بھارت راشٹریہ سمیتی میں تبدیل کر نے کے لئے صدر ٹی آر ایس پارٹی وچیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ راؤ نے مرکزی الیکشن کمیشن کو پارٹی کا نام تبدیل کرنے کے لئے ایک مکتوب 5 اکٹوبر 2022 کو مرکزی الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا الیکشن کمیشن نے ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹر یہ سمیتی سے بھارت راشٹریہ سمیتی کے نام میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن نے جو احکامات جاری کیے ہیں اس میں ریاست آندھرا پردیش تحریر کیا ہے جبکہ ریاست تلنگانہ کا قیام 2 جون 2014 کو اس وقت کی مرکزی یو پی اے کی حکومت نے آندھرا پردیش کی تقسیم بل پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام کی منظوری دی تھی جو قائم ہوکر 8 سال ہوگئے ہیں تاہم مکتوب میں واضح طور دیکھا جاسکتا ہے پتہ میں ریاست کا نام ابھی بھی آندھرا پردیش تحریر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button