جنرل نیوز

عادل آباد میں ماہ رمضان المبارک میں رات دیر گئے تک دکانات کھلی رکھنے کی اجازت _ امن کمیٹی کا اجلاس ، ضلع کلکٹر ،رکن اسمبلی، میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کا خطاب ۔

عادل آباد ۔ رمضان المبارک میں ضلع عادل آباد کے مسلمانوں کے لئے حکومت کے مختلف شعبوں کی جانب سے نقائص سے پاک اور بہترین سہولیات و انتظامات کو عملی طور پر یقینی بنانے کا تیقن دیتے ہوئے سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا،ضلع کلکٹر راہول راج،ضلع ایس پی اودے کمار ریڈی،ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی نے اپنے اپنے علاحدہ خطاب میں ضلع عادل آباد کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی پیش گی مبارکباد دی۔اور ہر سال کی طرح اس سال بھی پر امن ماحول میں مختلف محکموں کا تعاون کرتے ہوئے رمضان المبارک میں عبادات کا اہتمام کرنے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

 

۔اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پیش نظر سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کی صدارت میں ضلع کلکٹر راہول راج،ضلع ایس پی،ایڈیشنل کلسٹرز،ٹرینی کلکٹر،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی کے ہمراہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مختلف سیاسی جماعتوں بی آر ایس،مجلس اتحاد المسلمین،کانگریس پارٹی کے رہنماؤں،مذہبی شخصیات،جمعیتہ علماء،تنظیم الائمۃ و لاموذنین اور مساجد کے صدور و انتظامیہ کے ہمراہ امن کمیٹی‌کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مذہبی شخصیات نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کو حکومت و متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر مختلف خیالات کا اظہار کیا

 

۔تجویز پیش کرنے والوں میں شیخ سلیم پاشاہ بی آر ایس،سید شاہ راشد الحق مجلس،صدر تنظیم الائمہ حافظ محمد منظور احمد،جمعیتہ ٹاؤن صدر مولانا اسلم نہدی،سابق صدر مجلس سراج قادری،محمد روہیت مجلس،شاہنواز الرحمٰن مجلس،محمد ظہور الدین بی آر ایس،عرفات احمد خان کانگریس،عنایت چشتی،جن میں پینے کے صاف پانی اور بجلی کی بلارکاوٹ سربراہی،محلوں اور مساجد کے اطراف صاف صفائی کا انتظام،رمضان کا ایک ماہ ٹریفک چالانات نہ کرنے و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔جس پر رکن اسمبلی جوگورامنا،ضلع کلکٹر،ایس پی اور میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، ایڈیشنل کلکٹر رضوان باشاہ شیخ،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی نے مثبت جواب دیتے ہوئے متعلقہ عہدیداران کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اور رمضان المبارک میں رات دیر گئے قریب 1 بجے تک دکانات کھلے رکھنے کی اجازت بھی دی گئی

 

۔میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی تجویز پر رکن اسمبلی جوگورامنا نے ضلع ایس پی سے خواہش کی کہ ضرورت مندوں کے لئے سحر کا انتظام کرنے والے سماجی کارکنوں اور نوجوانوں کے لئے پولیس کی جانب سے اجازت و آئی ڈی کارڈ بنواکر دیا جائے تاکہ پولیس کی جانب سے بغیر کسی مداخلت کے باآسانی ضرورت مندوں تک سحر کے وقت کھانے پینے کی ضروری اشیاء پہنچائی جاسکے۔جس پر ضلع ایس پی نے مثبت جواب دیا۔اور کہاکہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی جائے گی۔

 

حافظ منظور احمد نے مساجد کی صاف صفائی کے لئے وقف بورڈ کی جانب سے دی جانے والی رقم پر توجہ دلائی،سراج قادری نے شہر سے آوارہ کتوں کو دور مقام پر منتقل کرنے یا دوسرا انتظام کرنے کا مشورہ دیا،سید شاہ راشد الحق نے دیسی شراب کی دکانوں کو بند کرنے اور غیر سماجی عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔محمد ظہور الدین نے مساجد کے سامنے روشنی کا انتظام کرنے کا مشورہ دیا،محمد‌روہیت نے تامسی بس اسٹانڈ پر ٹریفک چالانات نہ کرنے کی خواہش کی،اور دیگر حضرات نے اپنا اپنا اظہار کیا۔

 

جس پر رکن اسمبلی جوگورامنا،ضلع کلکٹر راہول راج،ضلع ایس پی،ایڈیشنل کلکٹرز،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی نے اجلاس میں شریک مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو نوٹ کرتے ہوئے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ مقدس مہینے رمضان المبارک میں مسلمان مکمل ایک ماہ تک روزہ اور تراویح کا اہتمام کرتے ہیں۔اور ذکر و عبادات میں مشغول رہتے ہیں۔ایسے میں حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلمانوں کے لیے تمام تر سہولیات کا انتظام کریں۔اور ہر سال حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کے تحت مسلم بستیوں اور مساجد کے اطراف روشنی و صاف صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا اور پینے کے صاف پانی اور برقی سربراہی بلارکاوٹ جاری رکھنے متعلقہ عہدیداران کو ہدایات دی گئی ہے اور عوام کی سہولت کے لئے باضابطہ میونسپل کے تحت اسپیشل آفیسر کا تقرر اور ہیلپ لائن کنٹرول روم و ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا جائے گا

۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے کہا کہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور آوارہ کتوں اور آوارہ مویشیوں کو پکڑنے کے لئے خصوصی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ضلع کلکٹر راہول راج نے تمام محکموں کے عہدیداران کو بغیر کسی پریشانی کے مقدس مہینے میں سہولیات فراہم کی سخت ہدایت دی،اور دیسی شراب کی دکانوں کو بند کرنے پر زور دیا۔ضلع ایس پی نے کہا کہ رمضان المبارک میں پولیس کو چالانات نہ کرنے کی ہدایات دی جائے گی اور رات دیر گئے قریب ایک بجے تک دکانات کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی۔اس کے علاوہ ٹیبل رائڈنگ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ہمیشہ کی طرح سخت کاروائی کی جائے گی۔

 

انہوں نے خصوصاً افطار کے وقت ٹریفک مسائل سے نمٹنے مسلمانوں سے اپیل کی۔اور کہاکہ رمضان کے مہینے میں 30 تاریخ کو ہندو بھائیوں کا تہوار بھی آرہا ہے امن کے تعاون میں ہمیشہ کی طرح پولیس کا ساتھ دینے مسلمانوں سے خواہش کی۔اخیر میں ضلع اقلیتی بہبود آفیسر کرشنا وینی کے اظہار تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا

 

۔اجلاس میں مذکورہ عہدیداران اور عوامی نمائندوں کے علاوہ میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،بی آر ایس پارٹی کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،صدر جمعیتہ العلماء ہند حافظ ابوبکر حامد،صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد،جمعیتہ ٹاؤن صدر مولانا اسلم نہدی،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں محمد ظہور الدین،سراج قادری،شیخ سلیم پاشاہ،مجلسی ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد،جنرل سیکرٹری سید شاہ راشد الحق،ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین،سید ساجد الدین بی آر ایس،عرفات احمد خان یوتھ کانگریس،محسن پٹیل کانگریس مینارٹی سیل،فیروز خان،شاہنواز الرحمن مجلسی کونسلر،محمد روہیت مجلسی نمائندہ کو آپشن ممبر،عنایت چشتی،حافظ شعیب فیصل،صدر مسجد کوثر مجیب خان،شکیل احمد مجلس کے علاوہ اقلیتی بہبود آفس عملہ محمد عبدالکلیم،عبدالحسیب اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button