ایجوکیشن

دسویں جماعت کے طلبہ کو 24 مارچ سے ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت: وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی

حیدرآباد _ 18 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کے ہال ٹکٹ اس ماہ کی 24 تاریخ سے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ وزیر نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ امتحانات کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی  کہ وہ امتحانات کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

 

سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاست بھر میں 4,94,616 طلبہ کے لیے 2,652 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات 3 اپریل کو صبح 9.30 بجے سے 12.30 بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اسکول کو بھی ہال ٹکٹ بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button