جرائم و حادثات

بھینس کو بچانے کے دوران 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں _ ناگپور میں خوفناک حادثہ

ناگپور _ 8 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے ناگپور کے مانکاپور چوک پر اتوار کی آدھی رات کو 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان میں 9 کاریں، ایک ایمبولینس اور 2 دو پہیہ کی  گاڑیاں شامل ہیں۔ اس حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ایک بھینس سڑک پر آتے ہی ایک کار ڈرائیور نے گاڑی کو اچانک بریک لگا دی جس کے نتیجہ میں پیچھے سے آنے والی  گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ایک کار دوسری کار پر چڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button