جنرل نیوز

مدرسہ روضۃ الصالحات شادنگر عادل آباد کا پانچواں سالانہ اجلاس بموقع "تکمیل درس بخاری شریف و اصلاح معاشرہ” _ حضرت مولانا مفتی محمد اسعد اللہ قاسم اور دیگر کے خطابات

عادل آباد۔19/مارچ(اردو لیکس) مدرسہ روضۃ الصالحات شادنگر عادل آباد کے عرفہ گارڈن میں منعقدہ پانچواں سالانہ اجلاس بموقع "تکمیل درس بخاری شریف و اصلاح معاشرہ” سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد اسعد اللہ قاسمی شیخ الحدیث ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد نے حضرت ابوھریرہ رض کی زندگی کے حالات کا ذکر کیا۔اور ان کے علمی کمالات کا تذکرہ کرتے ہوئے علم حدیث میں ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طالبات کو بھی ابوھریرہ رض کی سیرت سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کی۔قبل اس کے جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک،حمد و نعت سے ہوا،مولانا محمد وصی الدین حسامی استاذ حدیث مدرسہ ہٰذا نے اجلاس کی سرپرستی کی۔جبکہ ناظم مدرسہ مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے جلسہ کی تمام تر انتظامات کی نگرانی کی

 

۔مولانا اسعد اللہ قاسمی صاحب نے مدرسہ ہٰذا کی طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا۔اس کے علاوہ مدرسہ گلشن عائشہ لاتور مہاراشٹر کی مشہور و معروف عالمہ فاضلہ صدر معلمہ(زوجہ پیر طریقت حضرت مولانا حافظ عبدالجبار صاحب مظاہری نقشبندی)نے خواتین میں اصلاح معاشرہ پر تفصیلی خطاب فرمایا،صدر معلمہ جامعتہ الہدا ناندیڑ(زوجہ جاوید خان)نے بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے خواتین کو دو ٹوک انداز میں اپنے شوہروں کی اطاعت کرنے اور ان کی خدمات انجام دینے اور گھریلوں زندگی کو پیار و محبت سے چلانے کی تلقین کی اور موجودہ دور میں خواتین میں پائی جانے والی مختلف ظاہری و باطنی برائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام ظاہری و باطنی برائیوں سے دور رہنے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں والدین،سسرالی رشتہ داروں بالخصوص شوہر کا ادب و احترام کرتے ہوئے اپنے بچوں کی بہترین دینی و عصری تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کی خوب تلقین کی۔

 

مولانا عبدالرؤف اشاعتی نے مدرسہ روضۃ الصالحات کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔مولانا نے بتایا کہ امسال مدرسہ روضۃ الصالحات سے دس خوش نصیب طالبات نے تکمیل دورہ حدیث کی سعادت حاصل کی ہے جن کو جلسے میں خمار فضیلت و سند فراغت سے نوازا گیا۔جبکہ مردانہ جلسہ کی نظامت حضرت مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی استاذ حدیث و تفسیر مدرسہ ہٰذا و سرپرست دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی نے کی۔اسی طرح خواتین میں صدر معلمہ مدرسہ روضۃ الصالحات (زوجہ مولانا عبدالرؤف صاحب)نے خواتین کے جلسہ کے انتظامات کی نگرانی و خواتین میں جلسہ کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔

 

حافظ و قاری عبدالغفار کے اظہار تشکر پر جلسہ کا اختتام ہوا۔جلسہ میں مدرسہ روضۃ الصالحات کی طالبات نے دلچسپ و متاثر کن تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔مہمان خصوصی کی رقت انگیز دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔جلسہ برائے خواتین میں خواتین و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button