نیشنل

پنجاب میں پولیس اور فوج کی زبردست تلاشی مہم کے باوجود امرت پال سنگھ روپوش _ پیر تک انٹرنیٹ سروس بند

نئی دہلی _ 19 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) وارث پنجاب دے تنظیم کا سربراہ اور خالصتان حامی علیحدگی پسند امرت پال سنگھ ، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی زبردست تلاشی مہم کے باوجود روپوش ہوگیا ہے حالانکہ پولیس نے اس کے گاوں کو گھیرے میں لیتے ہوئے زبردست تلاشی مہم چلائی لیکن وہ ان کے ہاتھ نہیں لگا ۔جس پر پولیس نے امرت پال سنگھ کو فرار بتاتے ہوئے اس کی دو کاریں ضبط کر لیں

 

۔ اس کے ہتھیاروں کی قانونی حیثیت کی جانچ کر رہی ہے۔ہفتہ کی دیر رات پولیس نے  امرت پال کا 25 کلومیٹر تک تعاقب کیا اس کے 7 ساتھیوں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔ جب کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کل سے ریاست بھر میں اس کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب میں سیکورٹی کے پیش نظر آج دوپہر تک انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی اس میں مزید دو دن کی توسیع کردی گئی۔

 

پنجاب میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات کی معطلی پیر کی دوپہر تک بڑھا دی گئی۔امرت پال سے ربط میں رہنے والے 78 لوگوں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ریاست بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button