مبارکباد

ڈاکٹر ماریہ سلطانہ نے  صرف 6ماہ میں تیسری مرتبہ پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء ایوارڈ جیتا

نظام آباد:5 / ستمبر (اردو لیکس) ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار ”للکار“ نظام آباد و سرپرست اعلیٰ اُردو پریس کلب نظام آباد کی دوسری دختر ڈاکٹر ماریہ سلطانہ نے صرف 6 ماہ کے دوران سینئر ویمنس پاؤر لفٹنگ منعقدہ کھیلوں میں تیسری مرتبہ چمپئن۔2022 ء ایوارڈ جیتا۔ انہوں نے 29/ اگست کو لال بہادر اسٹیدیم حیدرآباد میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ پاؤر لفٹنگ اسوسی ایشن کے زیر اہتما م منعقدہ کھیلوں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ”حیدرآباد ڈسٹرکٹ پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء“ ایوارڈ سے نوازہ گئی۔ واضح رہے کہ جاریہ سال 19/ مارچ کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے لال بہادر اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقدہ کلاسک پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء کے مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ حکومت آندھرا پردیش کی نگرانی میں ضلع انکا پلی مستقر پر 20/ مئی تا 22/ مئی کے دوران منعقدہ قومی جنوبی ہند سطح سے وابستہ 5 ریاستوں کے مابین ”ساؤتھ انڈیا سب جونیئر و سینئر خواتین پر مشتمل پاؤر لفٹنگ چمپئن۔2022 ء“ میں بھی ”جنوبی ہند چمپئن۔ 2022 ء“ گولڈ میڈل سے سرفراز کی گئی۔ ڈاکٹر ماریہ سلطانہ نے جاریہ سال ماہ جون کے دوران مرکزی حکومت کے تحت واقع ”یونیورسٹی آف حیدرآباد“ کے زیر اہتمام منعقدہ ”پوسٹ گریجویٹ ماسٹر آف پبلک اینڈ ہیلت“ کورس میں بھی اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button