ہیلت

موسم کی تبدیلی ۔وبای امراض کا شیوع اورتحفظ اطفال

رشحات قلم 

عبدالقیوم شاکر القاسمی 

جنرل سکریٹری جمعیت علماء

ضلع نظام آباد. تلنگانہ

9505057866

اللہ تعالی کی اپنی قدرت کاملہ کا غماز یہ تبدل ادوار اورموسموں کا بدلنا اس بات کا پتہ دیتا ہیکہ کرنے والی ذات صرف اللہ تعالی کی ہے وہی مصرف الاحوال اور کائنات کی ہر چیز پر قادرہے باری تعالی ہی کے قبضہ قدرت میں ہے موسموں کا بدلنا گرمی کے لےء وہ موسم گرما کا یا سردی کے لےء موسم سرما کا اور گرج وچمک کےلےء موسم برسات کا وہ ذرہ بھی محتاج نہیں ہے وہ جب چاہے رات کی اندھیری اورتاریکیوں سے روشنی کو نمودارکردے اوراپنی ہی مرضی سے وہ صبح روشن میں بھی ظلمات اورتاریکیوں کے بادل پھیلادے وہ فعال لمایرید ہے اس کی شان لایسئل عمایفعل ہےاس کو کوی پوچھ نہیں سکتا ہے وہ سب کو پوچھنے والاہے

اسی تناظر میں یہ بات کہنا چاہوں گا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع اورگاووں میں گذشتہ ایک ہفتہ دس دن سے موسم کا تبدل انسانوں کی سوچ اورمشاہدہ سے ہٹ کر واقع ہورہاہے جس کو ہم اپنی بے تہذیب زبان میں خراب موسم کانام دے رہے ہیں حالانکہ کوی موسم خراب نہیں ہوتا سب اپنے خالق ومالک کے حکم کی تعمیل میں ہی بدلتے ہیں

بہرکیف

اسی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آندھی طوفان بارش ہورہی ہیں جو ہمارے اپنے سوچے ہوے نظام کے مطابق بے موسم بارش کہلاتی ہے جس کی وجہ سے اس اسبابی دنیا میں مختلف قسم کے وبای امراض وجود میں آتے ہیں جیسے ہیضہ ہے سردی کھانسی ہے بخار اورآشوب چشم ودیگر بیماریاں ہیں جن سے ہم لوگوں کو دوچار ہونا پڑتا ہے ابھی فی الحال لمحہ لمحہ میں اس بدلتے موسم کی وجہ جو بیماریاں بڑے پیمانہ پر پھیل رہی ہیں وہ گوبری شدید کھانسی اور بخار ہے جس سے ہر تیسرا گھر متاثر ہورہاہے اورچھوٹے بچے بیمار ہورہے ہیں راقم الحروف گذشتہ تین چار دن سے شہر کے ایک پرائیوٹ ہاسپٹل میں اسی وبای مرض میں مبتلاء اپنے بچہ کے ہمراہ بغرض علاج موجود رہا دریں اثناء کئ ایک بچوں کو شریک ہاسپٹل ہوتا ہوا دیکھا ہر آنے والا اپنے کسی عزیز یا ولید کو لیا ہوا پریشان حال آتا ہے اورعلاج کرواتا ہے تقریبا سرپرستوں سے راقم نے وجہ دریافت کی اور پوچھا کہ آپ کے بچہ کو کیا مرض ہے؟ تو سب ہی نے اسی وبای مرض کا ذکر کیا ایک دفعہ رات ایک بجے شاید دیڑھ دو سالہ بچہ کو لے کر چندبرقعہ پوش خواتین آی اور ہمارے ہی روم میں شریک ہوگئیں میں نے ان سے بچہ کی بیماری کے سلسلہ میں پوچھا انہوں نے ہمارے بچہ کے متعلق دریافت کیا دونوں نے بھی اسی مرض کا ذکرکیا نیزبات ہوتے ہوتے انہوں بتلایا کہ ہمارے گھر میں اسی مرض سے کئ اورافراد متاثر ہوے جس پر ہم نے بھی اپنی بپتا سنای کہ یہی حال ہمارے گھر کا بھی ہے ایک دوسرے روم میں برادروطن اپنے 6/سالہ بچہ کے ساتھ موجودتھے راقم سے آمان سامنا ہواتو فوراپوچھ لیا کہ کیا ہوا ؟توجواب وہی تھا جو ابھی تک سب لوگوں نے دیا سامنے والے روم میں بھی اس مرض سے متاثرہ بچہ تھا بہرحال

کہنے کا مقصد بس اتنا ہیکہ اس وبای مرض کے شیوع سے اپنے بچوں کا تحفظ بہت ضروری ہے ہمارااورآپکا یہ یقین ہیکہ بیماری دینے والی ذات اللہ کی ہے اورشفاء بھی وہی دیتاہے لیکن چونکہ دنیا دارالاسباب ہے اس لےء احتیاط ہی اولی اوربہترہے میں سمجھتا ہوں کہ توکل اورذات باری تعالی پریقین بھی یہی ہیکہ پہلے اسباب کو اختیارکیا جاے پھر اللہ پر بھروسہ کیاجاے اسباب ظاہری کو اپنانا اوراستعمال کرنا یقینا توکل کے منافی اورمغائرنہیں ہے لازمی طورپر ہر گھر میں احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا اورحفظ ماتقدم کے طور پر ڈاکٹروں سے رجوع ہونا یاگھریلو نسخوں کا استعمال کرتے ہوے بیماریوں کادفاع کرنا اوربچوں کے اندر قوت مدافعت پیداکرنا ازحد ضروری ہے

علاوہ ازیں حفظان صحت کے حوالہ سے اسلامی وشرعی تعلیمات پر عمل کرتے ہوے ہرممکنہ علاج ومعالجہ کرانے سے گریز نہیں کرنا چاہیے انسان کی صحت اچھی تو ہر کام اچھا ہوگا اعمال بھی اچھے ہوں گے اورعبادات بھی یہی وجہ ہیکہ قرآن وحدیث نے صحت وتندرستی کو ایک اعلی نعمت شمارکرایا اوراس جانب سے بے توجہی اورغفلت کو جرم قراردے کر متنبہ کردیا کہ اس نعمت کی قدردانی کرو اورتندرستی وصحت مندی کا بھرپور خیال رکھو

نعمتان مغبون فیھما کثیرمن الناس الصحة والفراغ

کہیں پر المومن القوی خیر من المومن الضعیف فرمایا کہ پسندیدہ مومن وہ ہے جو صحت وتندرستی کے ساتھ رہے شاید اسی وجہ سےیہ مثل بھی مشہورہیکہ تندرستی ہزار نعمت ہے

بس مقصدتحریر اتنا ہیکہ موجودہ حالات وموسمیات کے پیش نظر ہمیں اپنی جان کی حفاظت اوراپنے بچوں کی صحت کی حفاظت کرنا ضروری ہے عام بیماریوں سے بچنے کے لےء بھی اوروبای امراض سے تحفظ کے لےء بھی

میں اپنا مشاہدہ رقم کررہا ہوں کہ اس مذکورہ وبای مرض میں سینکڑوں بچے مبتلا ہورہے ہیں ایک ہی گھرمیں رہنے والے تمام بچے یکے بعد دیگرے اس کے شکارہورہے ہیں اس لےء خدارا حفاظتی اقدامات کریں بچوں کو بلاضرورت شدید باہر نہ نکالیں باہر کی آب وہواسے دوررکھیں ان شاء اللہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے بیماری اورشفاء دینے والی ذات عالی سے دعاء ہیکہ ہم سب کے بچوں کو بڑوں کو مرد وخواتین کو اللہ ہر قسم کی بیماریوں اورپریشانیوں سے نجات عطاء فرماے جو بیمارہیں ان کو شفاء کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے

آمین بجاہ سید المرسلین

متعلقہ خبریں

Back to top button