جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ورنگل میں آٹو اور لاری کے درمیان بھیانک تصادم _ 5 افراد ہلاک دیگر 2 زخمی

ورنگل _ 16 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں چہارشنبہ کی صبح ایک جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ ورنگل شہر سے تورور کی طرف جارہے ایک آٹو کو مخالف سمت سے آنے والی لاری نے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک ہاسپٹل میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ مرنے والوں کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

 

دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ آج صبح وردھنا پیٹ منڈل کے الیندا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں آٹو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔  حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔  حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد  شہد فروخت کرنے والے مزدور پائے گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کی وجہ لاری ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button