این آر آئی

مسجد الحرام میں اعتکاف کے لئے 2500 افراد کی گنجائش

ریاض – واصف

رمضان کے آخری عشرہ میں مقامی، مقیم اور زائرین عتکاف کرتے ہیں۔ بتایا گیا کہ عاکفین کے لئے مسجد الحرام میں امسال اعتکاف کے لیے 2500 افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اعتکاف کرنے والوں کے لیے مناسب جگہ کا انتظام کردیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے تہہ خانے کو مردوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے‘۔
’جبکہ خواتین کے لیے کنگ فہد توسیعی حصے کی پہلی منزل میں پچھلے مصلوں کو خواتین کے لیے مقرر کیا گیا ہے‘۔
’اعتکاف کرنے والوں کا اندراج ہوگا اور انہیں خصوصی کارڈ دیئے جائیں گے اور ہر ایک کو خاص جگہ فراہم کی جائے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اعتکاف میں بیٹھنے والے مرد وخواتین کو تمام سہولتیں فراہم ہوں گی‘۔ عتکاف کرنے کے خوہش مند انتظامیہ رجوع کرکے اپنا نام درج کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button