جرائم و حادثات

حیدرآباد سہیل ہوٹل واقعہ۔ ایک شخص کی موت

حیدرآباد: ملک پیٹ میں واقع سہیل ہوٹل میں آگ لگنے کے حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت شہاب الدین کے طورپر کی گئی ہے۔ آگ لگنے کے بعد دو فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ بجھانے کا کام کیا گیا۔ اس دوران محکمہ فائربریگیڈ کے عملہ کو ہوٹل کے کچن روم میں ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ حادثہ کی وجہہ سے دھواں بھرجانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے اس شخص کی موت ہوئی ہے اوروہ ہوٹل ملازم ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس اورفائربریگیڈ کے حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آگ کیسے لگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button