جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ پولیس کی موجودگی میں لیاقت پرحملہ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقے میں بریانی کے ساتھ اضافی دہی پوچھنے پر جس نوجوان کا حملہ کر کے قتل کر دیا گیا اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوا ہے۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمین پولیس کی موجودگی میں جھگڑا جاری ہے اور دو گروپس آپس میں لڑ رہے ہیں اور حملہ کیا جارہا ہے جبکہ پولیس انھیں چھڑانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

واضح رہے کہ کل رات پنجہ گٹہ علاقے کی ایک ہوٹل میں پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیاقت پر ہوٹل کے ورکرس نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔

 

انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبرنہ ہو سکے۔

https://x.com/NewsMeter_In/status/1701122637513314407?t=MEZnhNVIYDEPjceJNOBEVw&s=08

متعلقہ خبریں

Back to top button