تلنگانہ

تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ہاوڑہ ایکسپریس ٹرین میں دھواں سے مسافروں میں افراتفری

ورنگل _ 11 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد سے وجئے واڑہ کے راستے ہاوڑہ جانے والی ہاوڑہ ایکسپریس ٹرین کے چند بوگیوں میں اچانک دھواں بھر گیا  ۔ آج دوپہر 12  بجے کے قریب ٹرین میں اچانک دھواں اٹھتا دیکھ کر  مسافروں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک دی اور خوف کے عالم میں فوری ٹرین سے اتر گئے اور وہاں سے بھاگ پڑے ۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نیکونڈا کے قریب پیش آیا ۔چند بوگیوں میں دھواں پھیل گیا تھا ۔ ٹرین ریلوے اسٹیش  کے قریب ایک سنسان علاقے میں نیکونڈا کے قریب رکی۔ ٹرین کا  ڈرائیور اور گارڈز نے تفصیلی جائزہ لے کر اس کی اطلاع  اعلی حکام کو دی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button