نیشنل

خریدار ہوشیار، مارکیٹ میں سمنٹ سے بنے نقلی لہسن کی فروخت۔ مہاراشٹرا میں چونکا دینے والا واقعہ

نئی دہلی۔ مارکیٹ میں نہ جانے کتنے نقلی پروڈکٹس فروخت کیے جا رہے ہیں تازہ طور پر نقلی لہسن کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ریاست مہاراشٹرا کے اکولا شہر کے بجوریہ نگر میں نقلی لہسن بیچنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پولیس کہ ریٹائرڈ ملازم‌سبھاش پاٹل کی بیوی نے کالونی میں ترکاری بیچنے آئی ہوئی ایک

 

خاتون سے لہسن خریدا تھا، لیکن جب انھوں نے لہسن کو استعمال کرنا چاہا تو ان کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی کیونکہ ایک دم اصلی دکھنے والا لہسن دراصل نقلی تھا، اس لہسن کو سیمنٹ سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوپر سے لہسن کی طرح نظر آنے والا لہسن دراصل سیمنٹ کا بنا لہسن تھا، وہ اصلی نہیں تھا، اوپر سے وہ بالکل لہسن نظر آتا تھا لیکن جیسے ہی آپ اس سے چھیلتے ہیں اندر سمٹ نکلتی ہے۔

 

سبھاش پاٹل کی بیوی کے مطابق انہوں نے ایک ترکاری بیچنے والی خاتون سے لہسن خریدا تھا لیکن جیسے ہی وہ لہسن چھیلنے لگی تو اس کی کلیاں الگ نہیں ہو رہی تھی ان کا کہنا تھا کہ یہ نقلی لہسن کو پہچاننا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button