جنرل نیوز

پرانا پلنگ دینے کا الزام، دلہا نکاح کیلئے نہیں پہنچا۔ حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد: پرانا پلنگ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایک دلہا نکاح کیلئے نہیں پہنچا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے پرانا شہرمیں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب ذکریا نامی نوجوان کی شادی بنڈلہ گوڑہ کی رہنے والی لڑکی سے طئے پائی تھی۔ اتوار کے دن مسجد میں نکاح کی تقریب منعقد تھی۔ اس سے ایک دن قبل پلنگ اوردیگرسامان دلہے کے گھربھجوادیا گیا۔ پلنگ جوڑتے وقت اس کا ایک حصہ ٹوٹ گیا جس پر دلہے کے رشتہ داربرہم ہوگئے اورپرانے پلنگ کو رنگ کرکے دینے کا الزام لگایا گیا۔ نکاح کیلئے دلہے کے نہ پہنچنے پرجب دلہن کے والد دلہے والوں کو گھرپہنچے تو ان سے یہ کہتے ہوئے جھگڑا کیا گیا کہ پرانا پلنگ دیا گیا ہے اورنکاح سے انکارکردیا گیا جس پردلہن کے والد پولیس سے رجوع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button