سونے کی قیمتوں میں زبردست اچھال، ایک ہی دن میں 2 بار بڑھی قیمت

حیدرآباد: سونے کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک ایسا اضافہ ہوا ہے جس نے خریداروں کو حیران کردیا ہے۔
جمعہ کی صبح 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں فی 10 گرام 2,610 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت فی 10 گرام 2,400 روپے بڑھ گئی۔ شام تک سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر غیر متوقع اضافہ درج کیا گیا۔
حیدرآباد کے بلین مارکیٹ میں جمعہ کی شام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں فی 10 گرام مزید 2,510 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 2,28,400 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں فی 10 گرام مزید 2,300 روپے کا اضافہ درج کیا گیا
جس کے بعد قیمت 1,17,700 روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4,700 سے 5,200 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شادیوں کا سیزن بھی اب چند دنوں میں ختم ہونے والا ہے اور اس دوران ملک بھر میں لاکھوں جوڑے ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔
ایسے میں سونے کی خریداری میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث خریداروں کو راحت ملنے کی امید تھی تاہم اچانک قیمتوں میں بھاری اضافے نے
انہیں تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی کلو فی الحال 1,70,000 روپے درج کی گئی ہے۔



