جنرل نیوز

دستورِ ہند کی تمہید جمہوری اقدار اور بنیادی اصولوں کی حقیقی عکاس ہے : محمد افضل ایڈوکیٹ

دستورِ ہند کی تمہید جمہوری اقدار اور بنیادی اصولوں کی حقیقی عکاس ہے : محمد افضل ایڈوکیٹ

حیدرآباد (پریس نوٹ)ہر شہری کو دستورِ ہند سے متعلق معلومات حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے حقوق و فرائض سے واقف ہو اور ان کے تحفظ و حصول کے لیے جدوجہد کرسکے۔ دستورِ ہند کی تمہید کے مطالعے سے اس کے بنیادی مقاصد، اصولوں اور خصوصیات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

 

تمہید کو دستور کی کنجی اور اس کا قلب بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ ملک کے نظامِ حکمرانی اور جمہوری اقدار کی رہنمائی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد افضل ایڈوکیٹ، کارگزار صدر تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس) نے تلنگانہ جنا سمیتی کے زیراہتمام یومِ دستور و قانون کے موقع پر معظم جاہی مارکیٹ میں واقع ٹی جے ایس آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

۔انہوں نے دستورِ ہند کی تمہید کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبر 1946ء کو پنڈت جواہر لعل نہرو نے دستور ساز اسمبلی میں قراردادِ مقاصد(Objectives Resolution)پیش کی تھی، جسے 22 جنوری 1947ء کو دستور ساز اسمبلی نے منظور کیا۔ اسی قرارداد کو دستورِ ہند کی تمہید کی بنیاد بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دستورِ ہند کی تمہید میں چار بنیادی مقاصد، یعنی انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ انصاف سے مراد تمام شہریوں کے لیے سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کی فراہمی ہے

 

۔ آزادی کے تحت خیالات، اظہارِ رائے، عقیدہ، دین اور عبادت کی آزادی کو تسلیم کیا گیا ہے۔ مساوات کا مقصد حیثیت اور مواقع کی برابری کو یقینی بنانا اور اسے فروغ دینا ہے، جبکہ اخوت کے ذریعے ہر فرد کی عظمت کے ساتھ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں میں بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا مقصود ہے۔انہوں نے دستور کی بنیادی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک مقتدر، سوشلسٹ، سیکولر، جمہوریہ ہے، جہاں ریاست کا کوئی سرکاری مذہب نہیں اور تمام مذاہب کو یکساں احترام حاصل ہے۔

 

دستور میں جمہوری طرزِ حکمرانی، شہری آزادیوں اور مساوی حقوق کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔تقریب کی صدارت ایم نرسیا) صدر ٹی جے ایس سٹی کمیٹی(نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسماعیل ایڈوکیٹ، ڈاکٹر ملکان گری روی کمار ایڈوکیٹ، رام چندر) جنرل سکریٹری ٹی جے ایس (اور پروفیسر سید تنویر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button