ایجوکیشن

طلبہ کو اپنے پسند کے کورس چننے کی آزادی دیں ، ایس ایس سی اور انٹر کے بعد کیا کریں

الخیر گولکنڈہ میں لکچر سے مہمان خصوصی محمد نصیرالدین سینئرلکچررمیسکوکا خطاب

حیدرآباد(راست) محمد نصیر الدین سینئر لکچرر میسکوکالج و ماہر تعلیم  نے الخیر سوسائٹی گولکنڈہ کے زیر اہتمام ایس ایس سی و انٹر کے بعد کیا کریں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ اپنے بچوں کو ان کی صلاحیت اور ان کے پسند کے کورس چننے دیںنہ کہ کسی قسم کا دباﺅ ڈالیںالبتہ بچوں کی صحیح رہنمائی کریں بالفرض بچہ غلط کورس چنتا ہے تو اس کا مستقبل تباہ ہوجاتا ہے۔

 

انہوں نے طلبہ کو ریسرچ کی طرف جانے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قوم تحقیق کے میدان میں بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے ایس ایس سی اورانٹر کی تکمیل کے بعد کے کورسیس کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایس ایس سی کی تکمیل کے بعد طلبہ کودستیاب کورسیس اوران میں داخلوں کے متعلق مکمل تفصیلات سے طلبہ کوواقف کروایا۔ عبدالسبحان( انجینئرو ماہر کونسلر)نے کہا کہ طلبہ ایس ایس سی اور انٹر کے بعد الجھن میں رہتے ہیں کہ کونسا کورس لیں وہ کبھی ماں باپ یا رشتہ داروں کے دباﺅ میں آکر غلط کورس کا انتخاب کرلیتے ہیں اور اپنا مستقبل برباد کرلیتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو محنت سے علم حاصل کرنے اور اپنے کورس میں مہارت پیدا کرنے کی ترغیب دی۔

 

اگر طلبہ اپنی تعلیم میں مہارت حاصل کرتے ہیں تو نوکری حاصل کرنے کیلئے کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آتی۔انہوں نے پی پی ٹی کے ذریعہ کورسیس کی مکمل تفصیلات پیش کیں۔ عبدالصبور جوائنٹ سکریٹری نے کاروائی چلائی اور کہا کہ الخیر میں روزآنا صبح 8.30 تا 10 بجے شام طلبہ کی کونسلنگ کی جائے گی۔ طلبہ اپنے ماں باپ کے ساتھ تشریف لائیں۔

 

تقریبا دو سو طلبا ءو طالبات نے اس لکچر سے استفادہ حاصل کیا۔ صدر الخیر سلطان محی الدین کی زیر نگرانی یہ لکچر منعقد کیا گیا۔ عبدالغفور کمپیوٹر فیکلٹی کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button