جنرل نیوز

کریم نگر میں منگل 23 مئی کو عازمین حج کے لئے تربیتی اجتماع

جماعت اسلامی کریم نگر کے ناظم ضلع خیر الدین صاحب کی پریس ریلیز کے بموجب, کریم نگر ضلع کے عازمین حج (مرد و خواتین) کے لئے ایک تربیتی اجتماع منگل 23 مئی کو 10 بجے تا 4:30 بجے دن این-این گارڈن فنکشن ہال، اشوک نگر کریم نگر میں زیر صدارت ناطم ضلع منعقد ہوگا ان شاءاللہ۔ جس میں خصوصی مہمان مقرر ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی (اسلامک اسکالر و ماسٹر ٹرینر، حیدرآباد) پروجیکٹر کی مدد سے مناسک حج و عمرہ کی رہنمائی فرمائیں گے۔ سید معین الدین احمد، امیر مقامی جماعت اسلامی منکما توٹہ، حج کے اغراض و مقاصد پر تقریر کریں گے

 

۔ احرام اور طواف و سعی کا عملی طریقہ مرد و حضرات کے لئے جناب محمد خلیل الدین صاحن، سنٹرل حج کمیٹی ٹرینر اور خواتین کے لئے محترمہ اسماء فردوس صاحبہ، سیکریٹری شعبہ عالمات، جماعت اسلامی ہند تلنگانہ تربیت دیں گی۔ دیگر معزز مہمانان جناب مخیر شان خان صاحب (صدر قاضی کریم نگر)، جناب سید عرفان الحق صاحب (ڈائریکٹر، حج کمیٹی تلنگانہ)، جناب سید غلام احمد حسین صاحب (ڈائریکٹر،حج کمیٹی تلنگانہ و صدر AIMIM کریم نگر) اور جماعت اسلامی کریم نگر کے امرائے مقامی شرکت فرمائیں گے۔

 

ظہرانے کا نظم رہے گا۔ محمد خیر الدین صاحب نے ضلع کریم نگر کے تمام عازمین حج سے وقت کی پابندی کرتے ہوئے شرکت کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button