جنرل نیوز

"یاد خمینیؒ” کانفرنس کا عبادت خانہ حسینی میں کامیاب انعقاد۔علمائے اکرام نے پیش کیا خراج عقیدت

حیدرآباد۔4/جون(سفیرنیوز)تنظیم جعفری حیدرآباد کے زیر اہتمام صدر تنظیم جعفری و ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل حجتہ الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی کی صدارت میں آج عبادت خانہ حسینی دارالشفاء حیدر آباد میں حضرت آیت اللہ العظمی سید روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی 34 ویں برسی کہ موقع پر مجلس عزاء و یاد خمینیؒ کانفرنس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اس کانفرنس کا آغاز قاری منیر احمد صاحب کے تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کانفرنس میں علماء و مشائخین اور تمام مکاتب فکر کے قائدین جن میں مولانا ڈاکٹر شوکت علی مرزا،مولانا آغا منور علی،مولانا مشتاق ملک(صدر تحریک مسلم شببان)،مولانا سید عین، جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،مولانا باسط صاحب،مولانا مرتضی نقوی صاحب،مولانا سراج المشائق حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حسین رضوی المدنی صاحب،مولانا مولانا،حضرت مولانا فسیع الدین نظامی،مولانا قاضی ابو لیز شاہ محمد غضنفر علی قریشی صاحب قبلہ،نے خطاب میں بانی انقلاب امام خمینیؒ کی تعلیمات اور دین اسلام کے لئیے اپکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور 34 ویں برسی تمام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

 

 

 

علمااکرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینیؒ نے صرف قوم میں نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں انقلاب برپا کیا ہے آپکے کلمات اور پیغامات کو عام کرنے کی ضرورت ہےعلما اکرام نے کہا کہ امام خمینیؒ کی زندگی کا ہر لمحہ انقلاب کے لئے رہا ہے آپ نے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا ہے مقررین نے اپنے خطاب میں اتحاد کا پیغام دیا اور کہا کہ امام خمینیؒ ایرانی نہیں بلکہ جہانی ہے۔مولانا جناب یوسف خاں اعجاز شرفی صاحب نے نعت پاک پیش کیا نظامت کے فرائض جناب نقی علی موسوی جنرل سکریٹری تنظیم جعفری نے پیش کئے کثیر تعداد میں مومنین نے اس کانفرنس میں شرکت کی آخر میں مولانا سید تقی رضا عابدی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کانفرنس کا اختتام دعائے فرج سے ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button