جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج رات قتل کی ایک واردات رونما ہوئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق فردوس شوٹر نامی نوجوان کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات بازار گھاٹ علاقے میں پیش آئی۔ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

 

اطلاعات کے مطابق فردوس شوٹر ساکن فرسٹ لانسر آج اپنے دوست کے ہمراہ نیلوفر ہاسپٹل کی سمت موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ راستہ میں اسے روک کر ایک ٹولی نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔

 

 

ذرائع کے مطابق مقتول کا بیٹا یا کوئی قریبی رشتہ دار نیلوفر ہاسپٹل میں شریک ہے اور وہ اسے دیکھنے کے لئے ہاسپٹل جارہا تھا کہ یہ واردات پیش آئی۔ مقتول کے جسم پر زخموں کے متعد دنشانات پائے گئے ۔ مصروف ترین علاقہ میں اس واردات کے بعد مقامی افراد میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ فردوس کا منصوبہ بند طریقہ سے تعاقب کر کے قتل کیا گیا ہے ۔

 

 

مقتول بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر بتایا گیا ہے۔ قاتلانہ حملہ کی وجہ آپسی مخاصمت سمجھی جارہی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا اور مقتول کی نعش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button