جرائم و حادثات

حیدرآباد میں حوالہ کے ایک کروڑ 27 لاکھ ضبط

حیدرآباد: شہر کےعلاقہ لبرٹی چوراہے کے پاس پولیس نے بھاری رقم ضبط کر لی۔ موٹرسائیکل پرجانے والے تین افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی، ان کے پاس سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ یہ کاروائی سنٹرل زون ٹاسک فورس نے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں انجام دی۔ رقم منتقل کرنے والوں کی شناخت گول ناکہ کے رہنے والے سرینواس، عثمان گجن کے وشویت ریڈی اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی کے پھنی کمار کے طورپرکی گئی ہے۔ پولیس نے ان تینوں کو حراست میں لے لیا اورپوچھ تاچھ جاری ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ رقم حوالہ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button