انٹر نیشنل

ایام حج کے دوران عازمین کو دھوپ سے بچنے کی ہدایت

ریاض۔ کے این واصف

اللہ کا کرم ہے کہ اس سال موسم گرما کے شروع ہونے میں تاخیر ہوئی ہے۔ ممکن ہے ایام حج کے آتے آتے گرمی شدید ہوجائے۔ اسی لئے سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین کو مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے ہدایت کی ہے۔

 

جاری کردہ نیوز کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے ان دنوں حج ایام موسم گرما کے عروج کے وقت ہوں گے۔ حجاج کو چاہئے کہ وہ حفظان صحت کا خاص خیال رکھیں۔ گرمی سے بچاؤ کے لیے خیموں سے باہر جاتے وقت چھتری کا استعمال ضرور کریں۔ غیر ضروری جسمانی مشقت سے اجتناب کیا جائے۔

 

مناسک حج کی ادائیگی سے قبل ضروری ہے کہ وہ مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) کے فاصلوں اور مختلف روٹس کے بارے میں آگاہی حاصل کریں تاکہ انہیں اپنے قیام کے مقام کی شناخت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حج پر نکلنے سے قبل جسمانی ورزش کا اہتمام کریں۔ ایام حج میں مرغن کھانوں سے اجتناب برتیں اور دن کے اوقات میں پانی کا کثرت سے استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی واقع نہ ہو۔

 

وزارت حج کا مزید کہنا تھا وزارت صحت کی جانب سے حجاج کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری طور پر مشاعر مقدسہ میں موجود ہسپتال اور ڈسپینسریز سے رجوع کرین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button