مبارکباد

محبوب نگر کے معلم محمد عبدالخالق کو اردو اکیڈیمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

محبوب نگر: 08 اگست (اردو لیکس) گورنمنٹ ہائی اسکول مدینہ مسجد محبوب نگر کے معلم محمد عبدالخالق اسکول اسسٹنٹ اُردو کو تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کی جانب سے سال 2021 -22 کے لیئے بیسٹ تیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اُردو مسکن خلوت حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں جناب بی۔شفیع اللّٰہ سیکرٹری۔ڈائریکٹر اُردو اکیڈیمی و امتیاز اسحاق چیئرمین مینارٹی فائنانس کارپوریشن نے ایوارڈ عطا کیا۔ اس موقع پر خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ اُردو اکیڈمی کے علاوہ طارق انصاری چیئرمین تلنگانہ اقلیتی کمیشن بھی موجود تھے ۔ تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے علاوہ ریاستی سطح پر بطور ایس ۔ار۔جی اور( ایس ۔سي ۔ای۔ار۔ٹی)مختلف اُردو ماڈیولز کی تیاری میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔انہوں نے ٹی ۔سیاٹ چینل کے ذریعے اُردو زبان اوّل کے اسباق کو پیش کیا۔اس موقع پر مختلف اساتذہ تنظیموں کے قائدین ‘ اساتذہ صاحبین نے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button