نیشنل

وزیراعظم نے ٹرین حادثے کے بعد اڈیشہ کا دورہ کر کے بچاؤ اور راحت کاموں کا جائزہ لیا

وزیراعظم  نریندر مودی نے اڈیشہ کا دورہ کر کے بالاسور میں ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وہاں جاری بچاؤ اور راحت کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم ریل حادثے کے مقام پر گئے اور اسپتال جا کر زخمیوں کی مزاج پرسی کی۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ ان ٹرینوں میں سفر کر رہے مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس زبردست حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جانوں کے اتلاف پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد مہیا کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان سوگوار کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ حادثے کی مناسب اور تیز چھان بین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف تیزی سے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اڈیشہ سرکار ، مقامی انتظامیہ اور مقامی افراد خصوصاً نوجوانوں کی تعریف کی، جنہوں نے وہاں جاری کاموں میں رات بھر مدد کی۔ انہوں نے مقامی شہریوں کی کوششوں کو سراہا، جو زخمیوں کی مدد کے لئے خون کا عطیہ دینے بھاری تعدا د میں سامنے آئے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ریلویز بچاؤ اور راحت کے کاموں کے ساتھ ساتھ پٹریوں کی فوری بحالی کے لئے سرگرم ہے۔ مقامی حکام آفات میں راحت فراہم کرنے والی فورسیز کے عملے اور ریلوے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حادثے کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے حکومت کے جامع اور مربوط طریقۂ کار پر زور دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button