جرائم و حادثات

حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل سے قیدی فرار

حیدرآباد: حیدرآباد کی چرلہ پلی اوپن ایئر جیل سے حسین نامی قیدی فرار ہو گیا۔ حسین، جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، اس سے کھیتی باڑی کا کام لیا جارہا تھا، معلوم ہوا ہے کہ وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔ کشائی گوڑہ پولیس نے جیل حکام کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کررہی ہے۔ حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ حسین کی ضمانت ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button