جرائم و حادثات

قرض داروں کی ہراسانی، حیدرآباد میں نوجوان کی سیلفی ویڈیو بنا کرخودکشی: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک نوجوان نے قرض داروں کی جانب سے رقم کی واپسی کیلئے دباو ڈالتے ہوئے ہراساں کرنے پرسیلفی ویڈیو بنا کرخودکشی کرلی۔ 31سالہ نظام الدین جو کہ پیشہ سے آٹوڈرائیوربتائے گئے ہیں، نے اپنی جان دینے سے پہلے سیلفی ویڈیو بنایا ،جس میں انھوں نے کہا کہ وہ قرض کی وجہہ سے کافی پریشان ہوچکےہیں، بجاج فائنانس اورایچ ڈی ایف سی والے اورقرض دارقرض کی رقم کی واپسی کیلئے ان کو پریشان کررہے ہیں اورگھرتک پہنچ گئے۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button