جرائم و حادثات

نارائن پیٹ ضلع میں لاری اور اسکوٹی میں تصادم ایک شخص زخمی

نارائن پیٹ : 14 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کے مریکل منڈل کے لال کوٹہ چوک کے قریب آج ایک لاری کا اسکوٹی سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں اسکوٹی پر سوار شخص شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھنواڈا منڈل کے کشتا پور گاؤں کا یشونت ریڈی جو اسکوٹی پر جارہا تھا لاری کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ایمبولینس کے ذریعہ محبوب نگر کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button