جرائم و حادثات

آرمور۔ سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

 

آرمور : 11 / جنوری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) آرمور ہائی وے پر سڑک حادثے میں ایک نوجوان خاتون کی موت ہو گئی۔

 

پولیس کی تفصیلات کے مطابق آرمور منڈل کے چیپور گاؤں کے مضافات میں ہائی وے نمبر 44 پر ایک نوجوان خاتون آٹو سے اتر کر سڑک عبور کر رہی تھی اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی جسکی وجہ سے خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

 

چیپور دیہات کی رہنے والی چندراکلا کے طور پر متوفی کی شناخت کی گئی۔ پولیس نے جائے واردات پہنچکر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button