انٹر نیشنل

سعودی کھلاڑی سلمان الفرج ورلڈ کپ کا سفر ختم

ریاض ۔ کے این واصف
ورلڈ مین سعودی ٹیم کے کپتان سلمان الفرج ارجنٹائن کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ٹیم کوچ ایرفی رینارڈ کی جانب سے کیمپ چھوڑنے کی اجازت دیے جانے کے بعد سلمان الفرج فیفا ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ آئندہ میچز میں شامل نہیں ہوں گے‘۔
اس طرح سلمان الفرج کا قومی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ واضح رہے کہ سلمان الفرج کی جگہ اب سالم الدوسری کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ سعودی قومی ٹیم کے کوچ نے سلمان الفرج کو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیمپ چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’سلمان الفرج کوعلاج کی ضرورت ہے اور وہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے باقی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتے‘۔
شیڈول کے مطابق سعودی ٹیم بدھ 30 نومبر کو اپنے گروپ کا تیسرا میچ میکسیکو کےخلاف دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
سعودی عرب کو ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میکسیکو کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button