جرائم و حادثات

دہلی: خاتون نے بیٹے کے ساتھ ملکرکیا شوہرکا قتل۔ نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھنے کے بعد پھینکنے کا انکشاف۔ ملزم ماں بیٹا گرفتار

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں شردھا قتل کیس کی طرح کے ایک اوروحشیانہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا کہ پانڈو نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نےاپنے شوہرکا بیٹے کے ساتھ مل کرقتل کردیا۔ ان دونوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ یہ بتایا جارہا ہے کہ ماں بیٹے نے قتل کے بعد نعش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دئیے اورپھرآہستہ آہستہ ان ٹکڑوں کو الگ الگ مقامات پرپھینک دیا گیا۔

ملزمین کی شناخت ماں پونم اوربیٹے دیپک کے طورپر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جس شخص کا قتل کیا گیا اس کا نام انجن داس تھا۔ اس کے جسم کو کاٹنے کے بعد ان دونوں نے نعش کے ٹکڑوں کو فریج میں رکھ دیا اور آہستہ آہستہ انہیں لے جاکرپھینک رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم پونم نے الزام لگایا کہ اس کے شوہرکے کسی اورخاتون سے ناجائز تعلقات قائم تھے اوراس کی دیپک کی بیوی پر نظرتھی

۔

ایک سینئر پولیس عہدیدارنے بتایا کہ پولیس نے تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی کی کچھ فوٹیج برآمد کئے اور اس کیس کی چھ ماہ تک تفتیش کے بعد وہ اس قتل کے حقیقی ملزمین پونم اور دیپک کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ قتل 30 مئی کو ہوا اور نعش کے 10 ٹکڑے کئے گئے اب تک چھ ٹکڑے ملے ہیں، ملزمین نے نعش کے ٹکڑے پھینک دیئے اور کھوپڑی کو دفن کردیا تھا۔
کچھ دن پہلے قومی دارالحکومت میں شردھا نامی لڑکی کا اس کے ساتھ رہنے والے نوجوان آفتاب امین پونا والا نے قتل کرنے کے بعد نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ان ٹکڑوں کو فریج میں رکھنے کے بعد ایک کے بعد ایک مختلف مقامات پرپھینک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button