جرائم و حادثات

اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی ۔ حیدرآباد میں 10 خواتین پکڑی گئیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے ایک سیکس ریاکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے اسپا سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

20 افراد کو حراست میں لے کر پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والوں میں دس خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔ بنجارہ ہلز روڈ نمبر ایک، نوین نگر میں ایروماٹک بیوٹی اسپا کے نام پر کئی جگہوں سے نوجوان خواتین کو لا کر ان سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ ٹاسک فورس  نے چھاپہ مار کر منتظمین سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button