انٹر نیشنل

مشاعر مقدسہ میں حجاج کا استقبال مسکراہٹ کے ساتھ کیا جائے گا: شیخ السدیس

ریاض ۔ کے این واصف

 حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’ایام حج اور اس کے بعد بھی اللہ کے مہمانوں (حجاج) کو شاندار خدمات فراہم کی جائیں گی‘۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں اور ہسپتال سے فارغ ہونے والوں میں تحائف تقسیم کیے۔ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر کہا کہ ’مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں حجاج کا استقبال مسکراہٹ کے ساتھ کیا جائے گا‘۔

 

 

دریں اثنا ڈاکٹر السدیس نے مسجد الحرام میں آنے والےعازمین حج میں بھی قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے۔السدیس کا کہنا تھا کہ ’عازمین حج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ سے مشاعر تک اور وہاں سے واپس مکہ آنے تک تمام عازمین کا خیال رکھا جائے گا اور ان کے لیے تمام سہولیات کا اہتمام کردیا گیا ہے‘۔

 

 

السدیس نے کہا کہ ’سیکیورٹی اہلکار اور سکاؤٹس خوش دلی کے ساتھ عازمین حج کے ساتھ پیش آرہے ہیں اور حرم شریف میں رضاکار عملہ خوش دلی سے عازمین کے مسائل سنتا ہے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کررہا ہے‘۔السدیس نے کہا کہ ’عرفات اور مزدلفہ میں دس لاکھ زمزم کی ٹھنڈی بوتلیں فراہم کرنے کے لیے 20 بڑے ٹرک پہنچائے جارہے ہیں۔ جوعازمین میں تقسیم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button