تلنگانہ

حیدرآباد میں اسکائی واک کا افتتاح۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: تلنگانہ کےوزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے حیدرآباد کے اپل میں نو تعمیر شده اسکائی واک کا افتتاح انجام دی یہ اسکائی واک ملک کے طویل اسکائی واکس میں سے ایک ہے۔ 36 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت اسے حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے۔

 

 

حیدرآباد میں سب سے زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں سے ایک اپل چوراہے پر راہگیروں کو سہولت پہنچانے کے لئے اس پراجکٹ کی تعمیر کی گئی ہے۔ 665 میٹر لمبے، 4 میٹر چوڑائی، 6 میٹر اونچائی والے اس اسکائی وے کو بس اسٹاپ اور میٹرو اسٹیشن سے جوڑا گیا ہے۔ اس میں 8 مقامات پر لفٹس، 4 اسکیلیٹرس اور 6 مقامات پر سیڑھیاں لگائی گئی ہیں۔ سینئر آئی اے ایس آفیسر اروند کمار نے ٹویٹر پر اسکائی ہے کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button