جرائم و حادثات

نماز تراویح کے دوران بیرونی ممالک کے طلباء پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار _ 25 کے خلاف مقدمہ درج ، حملہ آوروں کو گرفتار کرنے 9 ٹیمیں تشکیل

احمد آباد _ 17 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کی احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے اتوار کے روز گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نماز تراویح کے دوران متعدد غیر ملکی طلباء پر  حملہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر تفصیلات بتاتے ہوئے، میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ کرائم برانچ نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے  جن پر طلباء پر حملہ کرنے اور ہاسٹل کے کمروں میں توڑ پھوڑ کا الزام تھا۔

 

ہفتہ کو دیر گئے، گجرات یونیورسٹی میں زیر تعلیم پانچ بین الاقوامی طلباء پر کیمپس میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ تراویح کی نماز ادا کر رہے تھے ۔ تقریباً دو درجن لوگوں کا ایک گروپ مبینہ طور پر احاطے میں گھس آیا اور مذہبی نعرے لگائے جس سے دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

 

ان پانچ طالب علموں کا تعلق ازبکستان، افغانستان، تاجکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے ہے۔ اے بلاک ہاسٹل میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد دو طالب علم – ایک سری لنکا اور دوسرا تاجکستان سے – کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔

 

معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے، پولیس نے 20-25 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی، اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دیں۔

 

پولیس کمشنر جی ایس ملک نے کہا کہ "20-25 کے قریب لوگ ہاسٹل کے احاطے میں داخل ہوئے اور بین الاقوامی طلباء کے وہاں  نماز ادا کرنے پر اعتراض کیا اور انہیں مسجد میں نماز ادا کرنے کو کہا۔ انہوں نے اس مسئلہ پر بحث کی، ان پر حملہ کیا اور پتھراؤ کیا۔ انہوں نے ان کے کمروں میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

متعلقہ خبر پڑھیں

نماز تراویح ادا کرنے والے بیرون ممالک کے طلبا پر ہجوم کا حملہ _ گجرات یونیورسٹی کے ہاسٹل میں واقعہ

متعلقہ خبریں

Back to top button