تلنگانہ

چندرشیکھر راو نظام جیسی بادشاہت لانا چاہتے تھے: چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آرایس کے سربراہ چندرشیکھرراو بی آر ایس حکومت کے دوران نظام جیسی بادشاہت لانا چاہتے تھے۔

 

ریاست میں کانگریس حکومت کے 100 دن کی تکمیل کے موقع پرآج صحافت سے ملاقات پروگرام میں ریونت ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام چاہتے تھے کہ ان کے جانشین اقتدار میں ہوں اورچندرشیکھرراو نے بھی ایسا ہی کرنے کے بارے میں سونچا تھا۔ وہ ریاست کے عوام پر موروثی سیاست مسلط کرنا چاہتے تھے۔

 

ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ جب چندرشیکھرراو نے جب اپنے وارثوں کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو تلنگانہ سماج ان کے خلاف متحد ہو گیا اور کے سی آر خاندان کو اقتدار سے بے دخل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button