آیا تھا چوری کرنے کچھ ہاتھ نہیں لگا۔ رحم کھا کر چور 20 کا نوٹ کا رکھکر چلا گیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں عجیب و غریب واقعہ
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافات میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ چور کہیں چوری کی غرض سے داخل ہوتے ہیں تو جو ہاتھ لگا لے کر چلتے بنتے ہیں لیکن ہم آج آپ کو ایک ایسے چور کے بارے میں بتارہے ہیں جو آیا تو تھا چوری کرنے لیکن ہوٹل کی حالت دیکھ کر 20 کا نوٹ ہوٹل کے کاؤنٹر پر رکھ کر چلا گیا۔
یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ مہیشورم میں 18 جولائی کو پیش آیا جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ایک نقاب پوش چور مہیشورم ایم آر او آفیس کے قریب واقع ہوٹل یعنی کھانے کی میس میں چوری کرنے کی غرض سے رات دیر گئے داخل ہوا، اس نے کافی تلاشی لی لیکن اسے کچھ نہیں ملا نہ پیسہ نہ کوئی قیمتی شئے، جس پر چورنے فریج سے ایک پانی کی بوتل لی اور کاؤنٹر پر 20 روپے رکھ کر چلا گیا۔ جانے سے پہلے اس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے اشاروں میں کہا کہ اسے کچھ ہاتھ نہیں لگا، اسے خود ان کی حالت پر رحم آر ہا ہے لہذا اسے کچھ نہیں چاہیے، وہ پانی کی بوتل لے رہا ہے اور اس کے پیسے کانٹر پر رکھ کر جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ ایک رحم دل چور تھا۔