جنرل نیوز
کھمم شہر کے ڈویژن 38 میں کانگریس پارٹی کی گھر گھر انتخابی مہم
کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید کی قیادت میں آج کھمم شہر کے ڈویژن 38 کے محلہ قلعہ و باغ اور بی کے بازار میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے گھر گھر پہنچکر عوام سے اپیل کی ہے کہ کانگریس کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہم کنار کرنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے اقلیتوں کے لیے جو ڈکلیریشن جاری کیا ہے
اس پر تلنگانہ میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد صد فیصد عمل کیاجائے گا محمد جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 30 تاریخ کو منعقدہ انتخابات میں کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی اس موقع پر کانگریس اقلیتی قائدین سردار محمد شکیل مکرم عبد القدیر کے علاوہ کانگریس کے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی